اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹین ڈمپسی نے یہ بیان کانگریس کے تحقیقاتی اجلاس میں دیا- اس اجلاس میں امریکی وزیرجنگ ایشٹن کارٹر بھی موجود تھے۔ ڈمپسی نے سینٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے لئے مہلک ہتھیار بھیجے جانے کے مسئلے کا ہر حال میں جائزہ لیا جائے۔ ڈمپسی نےکہا کہ یوکرینی فوج میں کچھ حقیقی معنوں میں کمزور پہلو ہيں اور امریکہ کو چاہئے کہ وہ ایسے موقع کی تلاش میں رہے کہ جس سے اس کمزوری کی تلافی کی جاسکے۔ امریکی فوج کے سربراہ کے بقول یوکرین کی فوج کو ان ہتھیاروں کی سپلائی کی صورت میں دونوں فریق یعنی روس اور امریکہ برابری کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
.......
/169